رسائی کے لنکس

قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پندرہویں قومی اسمبلی اور بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جن میں سے نئی اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف 158 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) 82 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے۔

صوبۂ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور یہ دونوں جماعتیں تنہا ان دونوں صوبوں میں حکومت بنائیں گی۔

پنجاب میں آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے تاہم اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صورت میں مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری

بلوچستان کی نئی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔

اسمبلی کا افتتاحی اجلاس پیر کو کوئٹہ میں ہوا جس کی صدارت سابق اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ درانی نے کی۔

اجلاس میں 65 رکنی بلوچستان اسمبلی کے 61 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔

بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری کے بعد 25 جولائی کے انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی پاکستان کی قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں - سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان - کے ارکان کی حلف برداری کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد اب یہ اسمبلیاں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گی۔

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بدھ، 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی فائل فوٹو
بلوچستان اسمبلی کی فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں - متحدہ مجلسِ عمل، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی - کے نومنتخب ارکان نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان کا حلف
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:07 0:00

عمران خان کو دستخط کے لیے بلائے جانے پر نعرے بازی

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد جب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام ارکان کے رجسٹر پر دستخط کے لیے پکارا گیا تو ایوان میں پی ٹی آئی کے ارکان نے "وزیرِ اعظم، عمران خان" اور "آئی آئی، پی ٹی آئی" کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

عمران خان کو دستخط کے لیے بلائے جانے پر نعرے بازی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:18 0:00

قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ بدھ کو اجلاس میں اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب ہوگا جو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG