پشاور —
افغان سرحد سے متصل پاکستان کے شمالی وزیرستان خطے میں بدھ کو طالبان جنگجوؤں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کر کے کم از کم تین اہلکاروں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کر دیا۔
اس قبائلی علاقے کے انتظامی مرکز میران شاہ میں عہدے داروں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شیوہ گاؤں کے قریب فوجی قافلے کو دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
فوجی قافلے کی مدد کے لیے فوری طور پر زمینی دستے اور تین ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے جنہوں نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم فوری طور پر مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
شیوہ کا علاقہ خیبر پختون خواہ کے ٹل ضلع سے متصل ہے جبکہ کرم اور اورکزئی ایجنسی سے بھی اس کی سرحد ملتی ہے۔