رسائی کے لنکس

شوال میں زمینی کارروائی میں پیش رفت

لیفٹیننٹ جنرل باجوہ کے مطابق قبائلی علاقوں شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 52 فیصد افراد واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ ان میں سے 36 فیصد شمالی جب کہ 19 جنوبی وزیرستان واپس منتقل ہوئے۔

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں 650 مربع کلومیٹر کے علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کیا جا چکا ہے اور وادی شوال میں آپریشن کا آخری مرحلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔

منگل کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہیں ختم کرنے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی منگل کو شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور یہاں فوج کی طرف سے جاری بحالی کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل باجوہ کے مطابق قبائلی علاقوں شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 52 فیصد افراد واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ ان میں سے 36 فیصد شمالی جب کہ 19 جنوبی وزیرستان واپس منتقل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے نقل مکانی کرنے والے تمام افراد کی واپسی کو 2016ء میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

فوج نے جون 2014ء میں شمالی وزیرستان میں ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں اب تک حکام کے مطاق 3400 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG