عا لمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کےبعد پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے سرکاری ادارے ”اوگرا“ نے پٹرولیم کی مصنوعات میں 9.37 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے اور یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
اتوار کی شب کیے گئےسرکاری اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لِٹر 6.10 روپے، ڈیزل 3.33 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لِٹر 3.32 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے.
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 71.21 روپے فی لِٹر، ڈیزل71.89 روپے فی لِٹر اور مٹی کا تیل 64.07 روپے فی لِٹر ہو گیا ہے۔
اوگرا نے گذشتہ جولائی سے اب تک پٹرولیم کی مصنوعات کی قمیتوں میں چار دفعہ اضافہ اور دو دفعہ کمی کی ہے۔