پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے ماہ ستمبر کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں جاری کر دی ہیں جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
پٹرول کی نئی قیمت چار روپے 64 پیسے اضافے کے بعد 109 روپے 14 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے 31 پیسے اضافے سے 98 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے پچاس پیسے اضافے کے بعد اب 112 روپے 26 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت چار روپے 99 پیسے اضافے کے بعد 104 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اوکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (ایچ او بی سی) کی نئی قیمت 138 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بتائی گئی ہے۔