رسائی کے لنکس

بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہمارا مشن ہے: رخسانہ ارشاد


بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہمارا مشن ہے: رخسانہ ارشاد
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:39 0:00

رخسانہ کہتی ہیں کہ ’’اس وقت ہم نشانے پر ہیں۔۔۔ ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ صبح سے شام ہم کن جگہوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں (گھر والے) دن میں دس دس مرتبہ فون کرتے ہیں اور (پوچھتے) ہیں۔‘‘

رخسانہ ارشار گزشتہ 12 سال سے انسداد پولیو مہم سے وابستہ ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ سلامتی کے خدشات کے باوجود وہ اس مہم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کیا جا سکے۔

’’یہ وہ بچے ہیں جو میرے ملک کی بنیاد ہیں اور میں نے انہیں اپاہج ہونے سے بچانا ہے یہ دو قطرے ان کے لیے ضروری ہیں اسی طرح میرے لیے بھی ضروری ہیں۔‘‘

رخسانہ کہتی ہیں کہ جب بھی وہ گھر سے نکلتی ہیں تو اہل خانہ کو اُن کی فکر لاحق ہو جاتی ہے، لیکن رخسانہ کے بقول وہ یہ کام ایک ’’مشن کے تحت‘‘ کر رہی ہیں۔

’’اس وقت ہم نشانے پر ہیں جس طرح ہم صبح (گھر سے ) نکلتے ہیں اور ہمیں زیادہ خطرہ اس لیے بھی ہے کہ ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ صبح سے شام کن جگہوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں (گھر والے) دن میں دس دس مرتبہ فون کرتے ہیں اور (پوچھتے) ہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG