رسائی کے لنکس

پاکستان میں زلزلہ، نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں


ریکٹر اسکیل (فائل فوٹو)
ریکٹر اسکیل (فائل فوٹو)

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں سطح زمین سے 105 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پاکستان کے شمال اور شمال مغربی حصوں میں جمعرات کو 5.5 شدت کا کا زلزلہ آیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں سطح زمین سے 105 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اسی علاقے میں ایک ہفتہ قبل 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے وسطی پاکستان تک محسوس کیے گئے۔

محل وقوع کے اعتبار سے پاکستان ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین چٹانوں یعنی ٹک ٹانک پلیٹس کے مسلسل ٹکراؤں کی وجہ سے طاقتور زلزلوں کا احتمال رہتا ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا، مگر اس کا مرکز سطح زمین سے 169 کلومیٹر گہرائی میں ہونے کی وجہ سے کسی قسم کے نقصانات نہیں ہوئے۔

ملک کی 65 سالہ تاریخ کا سب سے تباہ کن زلزلہ اکتوبر 2005ء میں آیا تھا جس سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور دیگر شمالی علاقوں میں70 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG