پاکستان میں ریل گاڑی اور رکشے کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ رکشہ پنجاب میں شیخوپورہ کے علاقے خان پور میں ایک ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آیا۔
اطلاعات کے مطابق رکشے پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور ریلوے کراسنگ پار کرتے ہوئے یہ پٹڑی میں پھنس گیا اور کراچی سے والی آنے والی تیز رفتار ریل گاڑی ’قراقرم ایکسپریس‘ اس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے وجہ رکشے کے ڈرائیور کی غفلت بتائی جاتی ہے۔ جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہاں ریلوے کراسنگ پر کوئی پھاٹک نصب نہیں تھا۔
پاکستان میں اس سے قبل بھی ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نا ہونے کے باعث مہلک حادثات ہو چکے ہیں۔