رسائی کے لنکس

جنوبی وزیر ستان میں سڑک بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سٹرک پر نصب ایک بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی نے مقامی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو اس وقت فوجی اہل کار تحصیل مکین کے علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

اس علاقے میں فوج کئی برسوں سے طالبان اور القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں فوج کی متعدد مہمات کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ تاہم عسکریت پسند گروپ اب بھی اکا دکا مہلک حملہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ملک کے شمال مغربی سرحدی علاقوں اور بلوچستان میں کئی ہلاکت خیز حملے ہو چکے ہیں۔

سن 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد، جس میں 150 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو گئے تھے، فوج نے عسکری گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی تھی اور 2016 میں یہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کا آخری محفوظ ٹھکانہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG