امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انھوں نے منگل کو یہ استعفیٰ نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو بجھوایا۔
شیری رحمن واشنگٹن میں پاکستان کی پچیسویں سفیر تھیں اور انھیں نومبر 2011ء میں حسین حقانی کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
شیری رحمن طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ 2002ء اور 2008ء کے انتخابات میں اس جماعت کی طرف سے خواتین کی مخصوص نسشتوں پر قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔
سفیر مقرر ہونے سے پہلے وہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں وفاقی وزیراطلاعات اور کچھ عرصہ وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں۔
سیاست کے علاوہ صحافت کے میدان میں بھی شیری رحمن نے خوب نام کمایا۔