رسائی کے لنکس

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرار داد منظور


سندھ اسمبلی(فائل)
سندھ اسمبلی(فائل)

قرارداد میں الطاف حسین کے 22 اگست کے پاکستان مخالف بیانات، تشدد بھڑکانے اور میڈیا پر حملے کی مذمت کی گئی۔

شہزاد حسیں (کراچی) سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کےحوالے سے ایک مشترکہ قراداد کی منظوری دی۔

متفقہ طور پر منظور کی جانے والی یہ قرار داد ایم کیو ایم پاکستان کے سید سردار احمد، پیپلز پارٹی کی خیر النساء مغل، پاکستان تحریک انصاف کےخرم شیر زمان، مسلم لیگ فنکشنل کے نصرت سحر عباسی اور مسلم لیگ نون کے سورٹھ تھیبو کی جانب سے پیش کی ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے سخت خلاف کارروائی کی جائے، ہم بانی ایم کیوایم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور پاک فواج اور سیکورٹی اداروں کی حمایت کرتے ہیں۔ قرارداد میں الطاف حسین کے 22 اگست کے پاکستان مخالف بیانات، تشدد بھڑکانے اور میڈیا پر حملے کی مذمت کی گئی۔

سندھ اسمبلی کے ایوان اور اسمبلی احاطے میں بانی ایم کیوایم کےخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار پروفیسر توصيف احمد نے کہا کہ اس قرار داد کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ خود ایم کیوایم نے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو پاکستان کی سیاست میں کام کرنے کی اجازت دی جائے جس سے کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں رابطہ کمیٹی کے چار ارکان کو الطاف حسین کی حمایت کربے پر خارج کردیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کی حمایت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG