رسائی کے لنکس

اسد اور سرفراز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرفراز احمد پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں اضافہ کرتے جا رہے تھے لیکن پراساد کی ایک گیند پر صرف چار رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کریئر کی چوتھی سینچری مکمل کرنے میں ناکام ہو گئے۔

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار تھی لیکن سرفراز احمد اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت وہ پہلی اننگز میں قابل ذکر اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

گال میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی اننگز 118 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔

سرفراز احمد پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں اضافہ کرتے جا رہے تھے لیکن پراساد کی ایک گیند پر صرف چار رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کریئر کی چوتھی سینچری مکمل کرنے میں ناکام ہو گئے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں ذوالفقار بابر 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

اسد شفیق کا انفرادی اسکور جب 131 ہوا تو وہ پریرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور یوں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 417 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے خلاف 117 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

سری لنکا کی طرف سے پریرا نے چار، پراساد نے تین، پرادیپ نے دو اور ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے تھے۔

XS
SM
MD
LG