رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز پھر ناکام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سری لنکا کے 278 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 32 رنز کے مجموعی سکور پر شان مسعود 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

ہفتہ کو جب کھیل ختم ہوا تو کریز پر سرفراز احمد 72 کے ساتھ موجود تھے جب کہ ان کا ساتھ محمد عمران دے رہے تھے جنھوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔

پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی مزید 69 رنز کی ضرورت ہے۔

جمعہ کو پالیکیلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کے 278 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 32 رنز کے مجموعی سکور پر شان مسعود 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو 40 رنز پر دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان صرف تین رنز ہی بنا سکے اور رن آؤٹ ہوئے۔

اظہرعلی نے 52 جب کہ کپتان مصباح الحق چھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے نووان پردیپ اور دھمیکا پرساد نے تین، تین جبکہ کوشل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی پہلی اننگز میں کارونارتنے 131 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ نے پانچ، راحت علی نے تین اور اظہر علی نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے اور یہ میچ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

XS
SM
MD
LG