پاکستان نے حال ہی میں آزاد ہونے والے والے ملک جمہوریہ جنوبی سوڈان کو آزادریاست تسلیم کرلیا ہے۔
ہفتے کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ جنوبی سوڈان کے صدر کے نام بھیجے گئے ایک پیغام میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے جنوبی سوڈان کے عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی اور نو آزاد ریاست کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ قومی تعمیر نو کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم گیلانی نے سلوا کیر میارڈت کو جنوبی سوڈان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے دوطرفہ اور عالمی فورمز پر جنوبی سوڈان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔
بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں اپنے سفیر کو جنوبی سوڈان کے لیے بھی سفیر نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1