رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان ایک نئی ریاست بن گیا


جنوبی سوڈان ایک نئی ریاست بن گیا
جنوبی سوڈان ایک نئی ریاست بن گیا

سنہ 2005میں ختم ہونے والی سوڈان کی اکیس سالہ خانہ جنگی کے بعد جنوبی سوڈان کو آزادی حاصل ہوئی ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز متفقہ طور پر جنوبی سوڈان میں امن فوج کے قیام کی منظوری دی ہے۔ ہفتے کے روز جنوبی سوڈان بطور ایک نئی ریاست کے آزاد ہو رہا ہے۔

اپنے مختصر اجلاس میں سیکیورٹی کونسل کے پندرہ ارکان نے ہاتھ کھڑے کر کے دنیا کی نئی ریاست جنوبی سوڈان کے لئے امن کاروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کونسل کے صدر پیٹر وٹنگ نے نتائج کا اعلان کیا۔

وٹنگ نے اعلان کیا کہ، ’ رائے شماری کے نتائج یہ ہیں۔ مجوزہ قرارداد کے حق میں پندرہ ووٹ آئے۔ مجوزہ قرارداد کو متفقہ طور پر بطور قرارداد1996کو منظور کیا جاتا ہے۔‘

اقوام متحدہ کا مشن برائے جمہوریہ جنوبی سوڈان کہلانے والی اس نئی امن فوج میں سات ہزار فوجی اور نو سو پولیس والے شامل ہیں۔ اس کے اختیار میں امن اور سلامتی کو قائم کرنا اور جمہوریہ جنوبی سوڈان کی ترقی کے لئے حالات کو ساز گار بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ کونسل نے ایک سال کے لئے امن فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ تاہم ہر تین اور چھہ ماہ کے بعد نظر ثانی کی جائے گی کہ کیا فوج کی تعداد، سات سے چھہ ہزار کی جاسکتی ہے۔

سلامتی کونسل کی قرار داد میں امن کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے خلاف ممکنہ خطرات اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھیں اوراُن کی تفتیش اور تصدیق کر کے برابر اطلاع دیں۔ امن کاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تشدد کے خاتمے کے لئے جنوبی سوڈان کی حکومت کی مدد کریں۔

سلامتی کونسل کے صدر پیٹروٹنگ امن فوج کی منظوری کو جنوبی سوڈان کی حمایت میں ایک ٹھوس اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا : ’کونسل نے فوج کی ایک اچھی خاصی تعداد پر اتفاق کیا۔ اس کا خیال ہے کہ اس سے جنوبی سوڈان کی نئی ریاست کو درپیش چیلنجز اور ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔‘

سنہ 2005میں ختم ہونے والی سوڈان کی اکیس سالہ خانہ جنگی کے بعد جنوبی سوڈان کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔ اس سال کے آغاز پر جنوبی سوڈان کے ووٹروں نے بڑی تعداد میں شمالی سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ کا حق استعمال کیا تھا۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG