رسائی کے لنکس

لائن آف کنٹرول پر 'بلااشتعال فائرنگ'، بھارتی سفارتکار کی طلبی


پاکستانی دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستانی  وزار ت خارجہ کے  مطابق 25 سالہ اشفاق اس وقت بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنا جب وہ ایک زیر تعمیر مکان میں بطور مزدور کام کر رہا تھا۔

پاکستان نے بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر منگل کو ہونے والی"بلا اشتعال" فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔

بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر کھوئی رتہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی "بلا اشتعال" فائرنگ پر پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق 25 سالہ اشفاق اس وقت بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنا جب وہ ایک زیر تعمیر مکان میں بطور مزدور کام کر رہا تھا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل 'برائے جنوبی ایشیا اور سارک' نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا کہ بھارت 2003ء کے فائربندی معاہدے کا احترام کرے اور فائر بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

دوسری طرف پاکستان کی اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے بھی لائن آف کنٹرول پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دہلی کی طرف سے اسلام آباد کے احتجاج پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG