رسائی کے لنکس

صحافی پر بم حملے کی کوشش، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی


طالبان جنگجو (فائل فوٹو)
طالبان جنگجو (فائل فوٹو)

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے ایک میزبان اور سینیئرصحافی حامد میر کی گاڑی میں پیر کو نصب کردہ بم پھٹنے سے پہلےہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک سینیئر صحافی حامد میر کی گاڑی کو بم کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ آزاد خیال قوتوں (سیکولر فورسز) کو اجاگر کرنے پر حامد میر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے ایک میزبان اور سینیئرصحافی حامد میر کی گاڑی میں پیر کو نصب کردہ بم پھٹنے سے پہلےہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

حامد میر بازار سے خریداری کے بعد اپنی گاڑی میں گھر واپس پہنچے تو اُن کے ایک ہمسائے نے اُن کی توجہ گاڑی کے نیچے لٹکے ہوئے ایک مشکوک تھیلے کی طرف دلائی۔ جس کے فوراً بعد اسلام آباد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا۔
XS
SM
MD
LG