رسائی کے لنکس

حرکت الجہاد الاسلامی کو دہشت گردگروپ قرار دے دیا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ اور اقوامِ متحدہ نے جمعے کے روز ایک پاکستانی گروپ کو دہشت گردتنظیم قرار دے دیا۔

امریکی اور اقوامِ متحدہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حرکت الجہاد الاسلامی القاعدہ اور طالبان کی کاروائیوں کی حمایت کرتی ہے اور پاکستانی حکومت کے خلاف حملوں میں ملوث رہی ہے۔

امریکہ نے گروپ کے لیڈر محمد الیاس کشمیری کو بلیک لسٹ بھی کردیا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکہ میں الیاس کشمیری کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور کوئی امریکی اُن کے ساتھ کاروبار نہیں کرسکے گا۔

اِس سے مراد یہ بھی ہے کہ اقوامِ متحدہ کے تمام رُکن ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ گروپ کی قیادت پر پابندی لگائیں، اِس کے تمام اثاثے منجمد کردیں اور ہتھیاروں کی دستیابی پر پابندی عائد کریں۔

XS
SM
MD
LG