رسائی کے لنکس

سرحد پار حملے میں تین سیکیورٹی اہل کار اور پانچ دہشت گرد ہلاک


Demonstrators hold a banner with the symbolic three-finger salute and names of those who were killed during anti-coup protests in Kamayut township of Yangon, Myanmar.
Demonstrators hold a banner with the symbolic three-finger salute and names of those who were killed during anti-coup protests in Kamayut township of Yangon, Myanmar.

پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سرحدی علاقہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں تین ایف سی اہل کار ہلاک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران پانچ حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی کردیے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقہ شونکڑائی میں سرحدی پوسٹ کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروہ نے کام کرنے والے اہل کاروں پر حملہ کیا، اس حملہ کے نتیجہ میں تین فرنٹئیر کانسٹبلری اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ان اہل کاروں کی سیکیورٹی پر تعینات جوانوں کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں پانچ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو لاشیں اور زخمیوں کو اٹھا کر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان فورسز کی استعداد میں کمی اورافغان سرحد کی طرف نگرانی نہ کرنے کی قیمت ادا کررہا ہے، افغان بارڈر پر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد حملہ آور ہورہے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ماضی میں بھی جاری رہی ہیں اور یہ حملہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے جب امریکی حکام نے پاکستان پر ایک بار پھر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے امریکی الزامات کو ہرزہ سرائی قرار دیا ہے،۔

XS
SM
MD
LG