رسائی کے لنکس

پاکستان کے لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز اہم ہوگی


یونس خان رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر جبکہ مصباح الحق چھٹی پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔ تاہم، یونس کی موجودہ بیٹنگ رینکنگ آٹھویں اور مصباح کی 26 ویں پوزیشن ہے

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز بہت سے حوالے سے انتہائی اہم اور یادگار ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو نامور اور کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق کے لئے یہ ٹیسٹ سیریز ان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے سیریز شروع ہونے سے کچھ ہی ہفتوں پہلے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یونس خان رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر جبکہ مصباح الحق چھٹی پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔ تاہم، یونس کی موجودہ بیٹنگ رینکنگ آٹھویں اور مصباح کی 26 ویں پوزیشن ہے۔

یونس خان سن 2009 میں ٹرپل سنچری کی بدولت پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر پہنچے تھے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کراچی میں انجام دیا تھا۔ انہیں 72دنوں تک اس پوزیشن پر رہنے کا موقع ملا۔

ان کے مقابلے میں مصباح نومبر 2011 سے دسمبر 2016 تک’’ ٹاپ 15ــ‘‘ پر براجمان رہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان ٹیم کی رینکنگ دیکھیں تو 97 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔ لیکن، اس پوزیشن کو بچانا ٹیم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انگلینڈ ایک سو ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر براجمان ہے۔ اگر پاکستان ٹیم کو پوزیشن اچھی کرنا مقصودہے تو اسے مزید سخت محنت کرنا پڑے گی۔

اتنی سخت کے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگا۔ تاہم اس کی پوزیشن پر کوئی واضح فرق پڑتا نظر نہیں آتا۔

XS
SM
MD
LG