کراچی کے ہوائی اڈے سے اسلحے سمیت گرفتار ہونے والے امریکی شہری کو ایک عدالت نے منگل کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
جوئیل کاکس نامی امریکی شہری کو پیر کو کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب دوران تلاشی ان کے سامان سے مبینہ طور پر نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور ایک میگزین برآمد ہوا۔
حراست میں لیے گئے غیر ملکی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کی ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انھیں اس واقعے کا علم ہے اور وہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملیر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں بتایا کہ جوئیل کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے لہذا ملزم کو ریمانڈ میں دیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے امریکی شہری کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔