رسائی کے لنکس

رچرڈ اولسن کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات


امریکی سفیر رچرڈ اولسن
امریکی سفیر رچرڈ اولسن

امریکی سفیر اولسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں طویل المعیاد اشتراک کے لیے کام کر رہی ہیں۔

پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے دوطرفہ اُمور کے علاوہ آئندہ انتخابات اور توانائی کے بحران پر بات چیت کی گئی۔

سرکاری بیان کے مطابق سفیر اولسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں طویل المعیاد اشتراک کے لیے کام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کرے گی۔

پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

’’ہم اپنے دوستوں خاص طور پر امریکہ کی طرف دیکھ رہے کہ وہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔‘‘

سفیر رچرڈ اولسن نے نگراں وزیراعظم کو بتایا کہ امریکہ کی حکومت پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تھرمل اور ہائیڈل پاور منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے 1000 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہو سکے گی۔
XS
SM
MD
LG