رسائی کے لنکس

پاکستان سے مسیحی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ


پوپ بینیڈکٹ (فائل فوٹو)
پوپ بینیڈکٹ (فائل فوٹو)

پوپ بینیڈکٹ نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں آباد مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ تشدد اور امتیازی سلوک کے خوف کے بغیر اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان توہین رسالت کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ملک میں رائج ناموس رسالت ایکٹ کو منسوخ کرے کیوں کہ اس قانون کو عذر بنا کر اقلیتی عیسائی برادر ی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں توہین رسالت کے جرم کی سزا موت ہے اور حالیہ دنوں میں یہ قانون ایک بار پھر موضوع بحث بنا ہوا ہے کیوں کہ ضلع ننکانہ کی ایک عدالت نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو موت کی سزا کا حکم دیا ہے اور اس خاتون سے ملاقات اور ناموس رسالت کے قانون کے بارے میں بیان پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو اُن کے ایک محافظ نے گذشتہ ہفتے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پوپ بینیڈکٹ نے مصر، عراق اور نائجیریا میں عیسائیوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان ملکوں کی حکومتیں عیسائی برادری کو تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اُنھوں نے یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں عیسائیوں کے خلاف ہونے والے تشد د کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات عدم برداشت کی غماز ی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG