افغانستان کی سرحد کے قریب واقع قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک حملے میں پاکستان کی فورسز کے نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پیر کے روز یہ حملہ خیبر ایجنسی کے اکاخیل کے علاقے میں ہوا۔
پاکستانی افواج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ جب پیرا ملٹری فوج کے جوان اس حملے کی زد میں آئے، اس وقت وہ علاقے میں تلاش کی ایک کارروائی میں مصروف تھے۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں 14 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل پاکستانی عہدے داروں نےاس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی دوپہر ہونے والا یہ حملہ دو، تین گھنٹے جاری رہا۔