رسائی کے لنکس

پشاور میں شیعہ عالم دین حملے میں ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور شہر میں یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب مولانا محمد عالم الموسوی نماز کے لیے قریبی مسجد جا رہے تھے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختوانخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شعیہ عالم دین کو ہلاک کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور شہر میں یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب مولانا محمد عالم الموسوی نماز کے لیے قریبی مسجد جا رہے تھے۔

انھیں ان کے گھر کے قریبی اسپتال لیڈی ریڈنگ منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف حصوں میں فرقہ واریت کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا اور شعیہ اور سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے علمائے دین اور اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG