پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچے۔
ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ کانفرنس پیر کو شروع ہورہی ہے۔
سرتاج عزیز اپنے قیام کے دوران بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید اور اپنے بھارتی ہم منصب شیو شنکر مینن سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سرتاج عزیز نئی دہلی میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق اور علی گیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت میں حزب مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت سے اس کشمیری رہنماؤں سے پاکستانی عہدیدار کی اجازت دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔