لاہور —
پاکستان میں تعینات بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے سیالکوٹ کی تحصیل نارووال کے گاؤں کرتارپور میں سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارے کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے گوردوارے کے مختلف حصے دیکھے۔
یہ گرودوارہ پاکستان بھارت سرحد پر واقع ہے۔
بھارتی کرکٹر نوجیت سنگھ سدھو کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر کرتارپور بارڈر کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔
بھارتی پنجاب کی اسمبلی کرتارپور بارڈر کھولنے کے حق میں قرار داد منظور کر چکی ہے۔