رسائی کے لنکس

فلسطین کے حامی دو سو کارکنوں کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا


فلسطین کے حامی دو سو کارکنوں کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
فلسطین کے حامی دو سو کارکنوں کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا

یورپ میں فضائی اڈوں کے عہدیداروں نے اسرائیل جانے کی کوشش کرنے والے فلسطین کے حامی دو سوکارکنوں کو روک دیا ہے۔ ان کارکنوں کا مقصد مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہوائی اڈوں کو 345ایسے افراد کی فہرست بھیجی تھی جنہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ”فلسطین میں خوش آمدید“ نامی گروپ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ فلائی اِن میں تقریباً چھ سو افراد نے شریک ہونا تھا۔

جمعہ کو جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھنزانے پیرس سے اسرائیل جانے والے فلسطین کے حامی 50کارکنوں کو پرواز پر سوار ہونے سے روک دیا۔

اسرائیل نے ان کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر تل ابیب کے قریب ہوائی اڈے پر سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے۔

قبل ازیں یونان سے تل ابیب کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والے فلسطین کے حامی دو امریکیوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ان افراد نے اسرائیلی حکام کو بتایا کہ وہ غزہ کے لیے بحری سفر اختیار کرنا چاہتے تھے لیکن اس میں تاخیر کے باعث انھوں نے فلائی اِن میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

کارکنوں کا منصوبہ تھاکہ وہ فضائی راستے سے اسرائیل میں داخل ہوکرفلسطینیوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کریں گے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ ان اسرائیلی پالیسیوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں جوفلسطینیوں سے تعلقات رکھنے والے غیر ملکیوں پر اکثر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG