رسائی کے لنکس

فلسطین کے صدر بوسنیا کے دورے پر


فلسطین کے صدر بوسنیا کے دورے پر
فلسطین کے صدر بوسنیا کے دورے پر

فلسطینی صدر محمود عباس اپنے پہلے سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزیگوینا پہنچے ہیں۔ اس تین روزہ دورے کا مقصد، ستمبر میں اقوام متحدہ سےفلسطین کو ریاستی حیثیت دلانے کے لئے حمایت حاصل کرنا ہے۔ مسٹر عباس اتوار کے روز بوسنیا پہنچے جہاں وہ پیر کے روز بوسنیا ہرزیگوینا کی صدارت کے تینوں ممبران اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

بوسنیا ہرزیگوینا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان میں شامل ہے۔ فلسطینی اتھاریٹی، فسطین کو مکمل ریاستی حیثیت دلانے کے لئے کوشاں ہے۔ ان کاوشوں کی اسرائیل سخت مخالفت کر رہا ہے۔

گزشتہ ستمبر میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی ناکامی کے بعد، دونوں فریقین نے حمایت حاصل کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔ فلسطینی 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل اپنی ریاست کو تسلیم کرانے کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔ اس جنگ میں اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG