رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع کا دورہ لیبیا


امریکی وزیر دفاع کا دورہ لیبیا
امریکی وزیر دفاع کا دورہ لیبیا

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا لیبیا کی عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے ہفتہ کو طرابلس پہنچے ہیں۔

پنیٹا کا یہ مختصر دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایک روز قبل امریکہ نے معاشی بحران میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں لیبیا پر زیادہ تر اقتصادی پابندیاں ہٹا لی تھیں۔

امریکی وزیر دفاع لیبیا کے وزیراعظم عبدالرحیم الکیب اور اپنے لیبیائی ہم منصب اسامہ الجووالی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پنیٹا نے اس سے قبل صحافیوں کو بتایا تھا کہ دورے کا مقصد لیبیا میں انقلاب کی بعد کی صورتحال کا بذات خود جائزہ لینا اور ایسے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے قذافی کو اقتدار سے ہٹانے میں مدد دی۔

جمعہ کو امریکہ نے لیبیائی حکومت کے 30 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں پر سے پابندی ہٹا لی تھی اور اس سے قبل اقوام متحدہ نے بھی ایسے ہی اقدام کے ذریعے 150 ارب ڈالر کے اثاثوں پر سے پابندی ختم کی تھی۔ یہ پابندیاں معمر قذافی کے خلاف بغاوت کے بعد عائد کی گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG