فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق، فرانس کے انسدادِ دہشت گردی کے محکمے نے منگل کے روز نورٹرے ڈم کیتھڈرل میں پیرس پولیس اہل کار پر کیے گئے حملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پیرس کے محکمہٴ پولیس نے بتایا ہے کہ حکام نے اُس شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے جس نےایک ہتھوڑے سے اہل کار پر حملہ کیا تھا۔
پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کیتھڈرل کے علاقے سے دور رہیں، جسے واقعے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے اہل کار، کیڈرک مشیل نے بتایا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ایک پولیس والا کیتھڈرل کے سامنے والے میدان میں گشت پر تھا۔
پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکام کو نہیں معلوم آیا حملہ آور، جنھیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، نے اکیلے طور پر ہی ایسا عمل کیا۔