رسائی کے لنکس

فرانس 'عظیم انقلاب' کے دہانے پر: میکخواں


اب اُن کو جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وہ یہ کہ اُن اہداف کو حاصل کرنے کی دلجمعی سے کوشش کریں جو اُن سے بھی کہیں اعلیٰ ہیں جن کا پانچ برس قبل اولاں نے عہدہ سنبھالتے وقت اعلان کیا تھا

اتوار کو پیرس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب کے بعد، امانیئول میکخواں نے نیپولین بوناپارٹ کے بعد کم عمر ترین سربراہ کے طور پر فرانس کے صدر کا عہدہ سنبھالا، اور جنرل چارلس ڈی گال اور جیکس شراک جیسے قدآور سیاست دانوں کی صف میں کھڑے ہوگئے۔


انتالیس برس کے امانیئول میکخواں نے بہت سی باتیں ذہن نشین کر لی ہیں، حالانکہ جب دو برس قبل وہ اِس راہ پر چلے تھے تو بہت سوں نے اُنھیں شیخ چِلی کا جانشین قرار دے کر رد کیا تھا، جِن میں نظروں میں وہ حالات کو جوں کا توں رکھنے کے حامی، یورپی یونین کے پرستار امیدوار تھے، جو پہلی سیاسی مہم جوئی پر نکل پڑے ہیں، جب کہ اُنھیں ملک کی مانی ہوئی جماعتوں کی حمایت تک حاصل نہیں۔


علی الصبح، 'ایلسی پیلیس' میں مکخواں کا استقبال سبک دوش ہونے والے صدر فرانسواں اولاں نے کیا، جو بہت سے فرانسیسی شہریوں کے معیار پر پورے اترتے ہیں، جب کہ اُن کے پیش روئو کہتے آئے ہیں کہ تمام سیاسی معرکہ آرائی بالآخر ناکامی ہی پر ختم ہوتی ہے۔


مکخواں نے دھاک جما رکھی ہے کہ وہ ہمیشہ جیتتے ہیں، اور اُن کے انتخاب نے اِسی بات پر مہر ثبت کی ہے۔ اب اُن کو جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وہ یہ کہ اُن اہداف کو حاصل کرنے کی دلجمعی سے کوشش کریں جو اُن سے بھی کہیں اعلیٰ ہیں جن کا پانچ برس قبل اولاں نے عہدہ سنبھالتے وقت اعلان کیا تھا۔

مکخواں کی آمد سے کچھ ہی لمحے قبل، اولاں اپنے دفتر کی بالکنی میں منتظر کھڑے تھے، اور محل کے کشادہ سبزہ زار کی جھلک کو آخری بار دیکھ رہے تھے۔


اتوار کے روز باقار طور پر 'شازنزی فرینچ' پر لوگوں کا اجتماع قطاروں میں کھڑا تھا۔

خوشی کے موقعے پر لوگوں کو درپیش چیلنج یاد ہی نہیں تھے۔ مکخواں نے 'آرک ڈی ٹریاں' پر نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔


اِس سے قبل، 'ایلسی پیلیس' کے بال روم میں مکخواں کو علامتی ہار پہنایا گیا جسے نیپولین اول پہنا کرتے تھے۔

مکخواں سرمایہ کاری کے سابق بینکر ہیں، جنھوں نے اولاں کی حکومت میں محض دو برس خدمات انجام دیں۔ اُنھوں نے اعلان کیا کہ اُن کا ہدف یہ ہے کہ وہ 'ففتھ ری پبلک' کے مقاصد کو اجاگر کریں اور فرانس کو متحد کریں۔


بقول اُن کے، ''دنیا کو اُن اصولوں کی ضرورت ہے جن کی فرانس تعلیم دیتا آیا ہے۔ عشروں سے فرانس اپنی صلاحیت پر شبہات کا شکار رہا ہے''۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ''آج دنیا اور یورپ کو فرانس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے''۔

XS
SM
MD
LG