رسائی کے لنکس

کراچی والوں کو اب پاسپورٹ گھر پر ملے گا


شہریوں کی سہولت کے لئے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع کر دی ہے۔ ڈیلیوری کے سلسلے میں ایک کورئیر کمپنی سے ایک معاہدہ بھی طے پایا گیا ہے جو مقررہ فیس کی ادائیگی کے عوض شہریوں کے پاسپورٹ ان کے گھر تک پہنچائے گا

کراچی کے شہریوں کے لئے پاسپورٹ آفس نے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے اب انہیں اپنا پاسپورٹ بنوانے کے لئے بار بار آفس کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، بلکہ اب انہیں اپنے گھر پر ہی پاسپورٹ کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

اس سہولت کا افتتاح ریجنل پاسورٹ آفس صدر میں ڈائریکٹر پاسپورٹ سندھ خالد میمن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر یاسین وٹو نے کیا۔

خالد میمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع کردی ہے، ڈیلیوری کے سلسلے میں ایک کورئیر کمپنی سے ایک معاہدہ بھی طے پایا گیا ہے جو مقررہ فیس کی ادائیگی کے عوض شہریوں کے پاسپورٹ ان کے گھر تک پہنچائے گا۔

خالد میمن کے مطابق، کورئیر سروس کا نمائندہ پاسپورٹ ڈیلیو کرنے سے پہلے درخواست دہندہ کی بائیو میٹرک تصدیق کرے گا اور کوائف درست ہونے کی صورت میں پاسپورٹ اس شہری کے حوالے کر دے گا۔

XS
SM
MD
LG