پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دس سابق قومی کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی دوطرفہ کرکٹ سیریز دیکھنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے مدعو کیے جانے والے سابقہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں حنیف محمد، امتیاز احمد، ماجد خان، ظہیر عباس، مشتاق محمد، عمران خان، جاوید برکی، وسیم باری، انتخاب عالم اور صادق محمد شامل ہیں۔
بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کی سربراہی میں ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام سابق کھلاڑیوں کی پاکستان کرکٹ کے لیے قیمتی خدمات نا صرف پی سی بی بلکہ پورے ملک کے لیے ایک اثاثہ ہیں۔
’’یہ کھلاڑی پاکستانی کرکٹ کے خیرسگالی کے سفیر ہوں گے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے روابط کو فروغ دینے میں مدد کرسکتے ہیں۔‘‘
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ہر شہر کے لیے ان میں سے دو، دو شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
بھارت اور پاکستان نے تقریباََ پانچ سال بعد دو طرفہ کرکٹ روابط بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 دسمبر سے بنگلور سے دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روز کرکٹ میچوں کی اس سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔