پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے شنواری قبیلے سے تعلق رکھنے والے 10 لوگوں کو اغوا کر لیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح درجنوں مسلح افراد مضافاتی علاقے ماشو خیل کے فقیر کلی نامی گاؤں میں گھس کر وہاں سے ان افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال اس واقعے کے محرکات کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق اغواء کیے گئے افراد کی تلاش جاری ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اُنھیں ملحقہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیبر ایجنسی سے ملحقہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں شدت پسند سکیورٹی فورسز کے علاوہ حکومت کے حامی افراد کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔