رسائی کے لنکس

پشاور: بم دھماکے میں دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر منگل کی دوپہر بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک کمرشل پلازہ کے تہ خانے میں قائم انٹرنیٹ کیفے میں پہلے سے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس طاہر ایوب نے بتایا کہ بم میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے جائے وقوع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے اور سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

’’امریکہ، پاکستان اور افغانستان کو ان تینوں کو مل کر اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے مذاکراتی ٹیم کو تشکیل دینا چاہیئے کہ جلد سے جلد کوئی معنی خیزمذاکرات ہوں اور شدت پسندوں کی طرف سے بھی اعلان شدہ مذاکراتی ٹیم ہو جو آپس میں مل کر مذاکرات کرے تب کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان ہے۔‘‘

میاں افتخار نے کہا کہ حال ہی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے شدت پسندوں کے ایک لیڈر کو ہلاک کیا ہے اور ممکن ہے کہ یہ دھماکا اس کے ردعمل میں کیا گیا ہو۔

اس سے قبل منگل کی صبح پشاور سے ملحقہ خیبر ایجنسی کے سرحدی قصبے لنڈی کوتل میں ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے بم دھماکے میں خاصہ دار فورس کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG