رسائی کے لنکس

رنگت گوری کرنے کی دوا گلوٹاتھیون مضر صحت


رنگت گوری کرنے کی دوا گلوٹاتھیون مضر صحت
رنگت گوری کرنے کی دوا گلوٹاتھیون مضر صحت

فلپائن میں طبی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جلد کی رنگت گوری کرنے کے لیے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ’گلوٹاتھیون‘ کے ٹیکوں سے گریز کریں۔

ادارہ برائے خوارک و ادویات کے ڈائریکٹر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ مذکورہ ٹیکوں کے شدید نتائج سامنے آ سکتے ہیں جن میں جلد کی سوزش، گلے کے غدود کا متاثر ہونا اور گردے ناکارہ ہو جانا شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق دوا کے غلط استعمال کی وجہ سے بیماریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اس دوا کا غلط استعمال کتنا عام ہے۔

فلپائن کی معروف پاپ گلوکارہ سارہ جرانیمو نے اے بی ایس، سی بی این ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنی جلد کی رنگت صاف کرنے کے لیے مذکورہ دوا کا استعمال کر رہی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیق سے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا گلوٹاتھیون کی گولیوں کا استعمال بھی جلد کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ رنگ گورا کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے گلوٹاتھیون کے استعمال سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ پھل مثلاً تربوز اور سبزیوں کا استعمال کریں۔

XS
SM
MD
LG