رسائی کے لنکس

فلپائن میں مشتبہ کمیونسٹ باغیوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی فلپائن میں مشتبہ کمیونسٹ باغیوں نے حملہ کر کے ایک افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ عہدے دار فرانسسکو ویلارومن نے پیر کے روز بتایا ہے کہ دارالحکومت منیلا سے 360 کلومیٹر شمال میں صوبہ کاگایان میں گذشتہ شب گھات لگا کر کیے گئے حملے میں پولیس کے دو افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ویلارومن نے کہا ہے کہ پولیس کی گاڑی کو پہلے کم از کم ایک بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مشتبہ طور پر نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے باغیوں نے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل حکومتی اور کمیونسٹ مصالحت کاروں نے بات چیت کا عمل آئندہ ماہ ناروے میں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ باغیوں نے 2004ء میں مذاکرات کا سلسلہ یہ کہہ کر منقطع کر دیا تھا کہ مبینہ طور پر حکومت کی کوششوں کے بعد امریکہ اور یورپ نے کمیونسٹ پارٹی اور اس کی مسلح شاخ این پی اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرستوں میں شامل کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG