بنگلہ دیش کی قومی ایئر لائن سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زیادہ پائلٹ بدھ کے روز ہڑتال پر چلے گئے، جس کے نتیجے میں کئی انٹرنیشنل اور مقامی پروازیں رک گئیں۔
بمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کے پائلٹوں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک کام پر واپس نہیں آئیں گے جب تک ان کے چار معطل ساتھیوں کو دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا۔
پائلٹ یونین کے چار راہنماؤں کو ریٹائرمنٹ کی عمر اور کام کی شرائط میں، جن کے تحت کمپنی طیارے اور عملہ حاصل کرتی ہے، تبدیلوں کی مخالفت کرنے کی بنا پر معطل کردیا گیاتھا۔
بدھ کے روز سرکاری ایئر لائن کی کئی پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان میں تاخیر ہوئی۔ تاہم اگلے ماہ حج کی ادائیگی کے لیے زائرین کو سعودی عرب لے جانے والی پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوئیں۔