کراچی —
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے نوجوانوں کو قرضہ فراہم کرنے کی ’یوتھ لون اسکیم‘ کا افتتاح کردیا۔ نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض اسکیم کی افتتاحی تقریب ہفتے کے روز ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
وزیراعظم نواز شریف نے قرضہ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’انتخابات سے قبل ملک میں بے روزگاری دیکھ کر پریشان ہوتا تھا، ملک میں نوجوانوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا، انتخابات کے دوران جو اعلانات کیے تھے ان پرعمل کرنے کی کوشش کی ہے‘۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ، ’نوجوان ہی ملکی معیشت کو بلندی کی جانب لے جاسکتے ہیں یہ قرض اسکیم نوجوانوں کے دکھ درد دیکھ کر تیار کی ہے‘۔
وزیر ِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ، ’کتنے افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کو قرض دینے کیلئے کوئی تیار نہیں، کئی ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں‘۔
قرضہ اسکیم کی چیئرپرسن مریم نواز نے تقریب سےخطاب کے دوران کہا کہ، ’اس اسکیم سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کا موقع ملےگا بلکہ ملکی معیشت کی بحالی میں بھی اہم کردار ہوگا، جبکہ نوجوان اپنے کاروبار سے کم از کم 5 افراد کو روزگار مہیا کریں گے نوجوانوں کو قرض میرٹ پر دیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے اسکیم تشکیل دی گئ ہے جس کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔