رسائی کے لنکس

امریکہ: ورجینیا کے وال مارٹ میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک


فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکہ کی ریاست ورجینیا کے ایک سپر اسٹور وال مارٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ورجینیا کے شہر چیساپیک کے حکام نے اموات کی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

قبل ازیں پولیس ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ انہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد معلوم نہیں ہے البتہ یہ تعداد 10 سے کم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ماننا ہے حملہ آور اکیلا تھا اور فائرنگ کے واقعے کے دوران وہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

ورجینیا کے شہر چیساپیک کے افسر لیو کوسنسکی نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع رات سوا 10 بجے کے قریب ملی، جس پر افسروں نے فوری ردِعمل دیا۔

ان کے بقول جب تک افسران وہاں پہنچے انہیں وہاں فائرنگ کے ثبوت موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 35 سے 40 منٹس کے دوران اسٹور میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے تھے۔ ان کے بقول پولیس کاکہناہے کہ وہاں حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہو گیا ہے۔

لیو کوسنسکی کے مطابق پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو فائرنگ رک چکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ پولیس نے فائرنگ کی لیکن وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آیا حملہ آور نے خود کو گولی ماری یا اس کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر وال مارٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ چیساپیک کے اسٹور پر اس افسوس ناک واقعہ پر حیران ہیں۔ ہم اس واقعے میں متاثر ہونے والے افراد، کمیونٹی اور اپنے ساتھیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ حملہ حال ہی میں امریکہ ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے کچھ دن بعد پیش آیا ہے۔

س واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

(اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' اور 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں)

XS
SM
MD
LG