رسائی کے لنکس

ہتک عزت کا الزام، پولینڈ کا نامہ نگار بیلاروس میں گرفتار


فائل
فائل

پولینڈ کی وزارت خارجہ نے متنبہ کیا ہے کہ اِس واقعے کےباعث بیلاروس کے حکام تنہائی کے اندھیروں کی طرف دھکیلےجا چکے ہیں اور اُنھوں نے یورپی یونین اور دیگر ملکوں کی طرف سےمزید پابندیوں کے خطرات مول لیے ہیں

پولینڈ کا ایک اخباری نامہ نگار جِن پر بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لکاشنکو کے خلاف ہتک آمیز سرخی جمانے کا الزام ہے، اُنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولینڈ نے آندرے پوجو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جن کا تعلق ایک سرکردہ لبرل اخبار ’گزیٹ وبروزا‘ سے ہے۔ یہ بات جمعے کو وزارت ِخارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

گرفتاری کے معاملے پر پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بیلاروس کے سفیر کو طلب کیا۔

وزارت نے متنبہ کیا کہ اِس واقعے کے باعث بیلاروس کے حکام تنہائی کے اندھیروں کی طرف دھکیلےجا چکے ہیں اور اُنھوں نے یورپی یونین اور دیگر ملکوں کی طرف سےمزید پابندیوں کے خطرات مول لیے ہیں۔

جمعرات کے دِن پولینڈ کے سرحدی علاقے کے قریب گروڈنو نامی بیلاروسی شہر میں آندرے پوجوکی گرفتاری سے قبل اُنھیں ایک سال قبل پولینڈ کے گزیٹ ربروزا میں لکھے گئے مضامین پر سزا ہو چکی ہے۔ یہ ملک میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے۔

بیلاروس کی صحافیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ سلامتی حکام نے پوجو کو اُن کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا۔ ہتک آمیز مضامین کے الزام میں وہ پہلے بھی سزا پاچکے ہیں۔

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک نے صحافیوں کو بتایا کہ زیک ریپبلک، ہنگری اور سلوواک سے تعلق رکھنےوالے اُن کے ہم منصبوں نے جمعے کو کی گئی اِس گرفتاری کے بارے میں پولینڈ کے مؤقف کے لیے آواز بلند کی ہے۔

ٹسک نے یہ بھی کہا کہ اُنھوں نے جمعے کی شام جرمنی اور یونان کی فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے یورو 2012ء کے میچ کے دوران جرمن چانسلر آنگلا مرخیل اس معاملے پر بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG