اسلام آباد —
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی تصاویر اور جماعتوں کے نشانات پر مبنی اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعے کو جاری کیے گئے اعلامیہ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات قریب آرہے ہیں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر باربار دکھائے جانے والے اشتہارات میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد متعلقہ سیاسی جماعتوں کی تشہیر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، عوامی خزانے سے اس قسم کے اشتہارات سے کسی جماعت کو سیاسی فائدہ نہیں پہنچایا جانا چاہئیے۔
بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔