رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

11:00 7.10.2022

صدر عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صدر مملکت عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر کی تقریر کے بائیکاٹ کے بعد صدر کے پاس اس عہدے پر موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر کو فوری طور پر اس عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی صدر کا مواخذہ جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملی بھگت کی تھی۔ یہی نہیں انہوں نے انتقالِ اقتدار کے وقت آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی تھی اس لیے پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صدر کے [پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے] خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

17:49 6.10.2022

سیلاب اس سال پاکستان کے لیے سب سے زیادہ مشکل کا باعث بنا ہے: صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا حصہ ایک فی صد سے بھی کم ہے لیکن اس کے پاکستان پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔


اسلام آباد میں جمعرات کو منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب اس سال پاکستان کے لیے سب سے زیادہ مشکل کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب نے تمام اسٹیک ہولڈرز نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، اگر اس طرح کام نہیں کیا جاتا تو جانی و مالی نقصان زیادہ ہوتا۔


پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران متعدد اراکین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

17:01 6.10.2022

آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہو گی: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کسی کو پریشان ہونی کی ضرورت نہیں، یہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

16:41 6.10.2022

کیا اب کوئی وزیرِ اعظم ہاؤس آ کر ہم سے اعتماد سے بات کر سکے گا؟ وزیرِ اعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان پتھر دل انسان ہیں، انہیں سیلاب متاثرین کے بجائے صرف اپنی سیاست بچانے کی فکر ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران سیاست کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے تھا، لیکن عمران خان نے ایسا نہیں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر پاکستانی عوام کے ساتھ بددیانتی کی گئی۔ وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سائفر کے بعد آڈیو لیکس آنے کے بعد صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ سازش کہاں سے ہوئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، لیکن اس جانب عمران خان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم بولے کہ عمران خان اور اُن کا سازشی ٹولہ چاہتا ہے کہ کوئی پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد نہ دے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG