رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

15:04 7.10.2022

عمران خان جس دن لانگ مارچ کا اعلان کریں گے وہ گھر سے نکل نہیں سکیں گے: وفاقی وزیرِ داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جس دن لانگ مارچ کا اعلان کریں گے اس دن وہ گھر سے نکل نہیں سکیں گے اور اگر اسلام آباد کی جانب یہ مارچ آیا تو حکومت ہر قیمت پر اسے ناکام بنائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے چیئرمین تحریکِ انصاف سے متعلق کہا کہ ہمیں اس شخص کے ارادوں کا پتا ہے۔ اس کے پاس جتھے لانے کے لیے برگر فورس ہے اور دیگر کے پاس ٹرینڈ فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار جتھے کو دارالحکومت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی تو اسلام آباد کی طرف جتھے ہی آیا کریں گے۔ ایک جتھہ اسلام آباد آکر اپنے مطالبات منوا لے تو پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ میں کوئی سرکاری افسر یا حکومتیں ملوث ہوئیں تو انہیں قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کے لیے حفاظتی حراست میں لیا ہے، اگر ضرورت پیش آئی تو باضابطہ طور پر گرفتاری ڈال دی جائے گی۔

13:19 7.10.2022

سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی اطلاعات، شہباز گل نے تصدیق کر دی

پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں جب کہ شہباز گل نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے [ایف آئی اے] نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیا ہے۔

شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی کی سینیٹ کے احاطے سے گرفتاری اس حکومت کی ایک اور سفاکانہ حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایک بار پھر یہ ثابت کر رہی ہے کہ حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں اور ان کے پاس سوائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے اور کوئی بیانیہ نہیں رہ گیا۔

12:10 7.10.2022

اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں‘، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ’

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں انہیں پارلیمنٹ میں نمبر گیم پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

عمران خان کی لیک ہونے والی آڈیو مختلف کلپس جوڑ کر بنائی گئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ وہ کئی چالیں چل رہے ہیں جو پبلک نہیں کر سکتے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس پانچ ہیں میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو پانچ ہیں وہ بڑے اہم ہیں۔ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ اور لے دے اگر دس ہو جائیں تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

مبینہ لیک آڈیو میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے۔ لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں۔ کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط۔ کوئی بھی حربہ ہو ایک ایک بھی اگر کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔

11:13 7.10.2022

اثاثہ جات ریفرنس: وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔

اسحاق ڈار وکلا کی ٹیم کے ہمراہ عدالت پہینچے جہاں سماعت کے دوران ان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی عدم حاضری پر اشتہاری ہونے کے باعث جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ اور جائیداد ضبطگی کا حکم ختم کیا جائے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG