12:42
16.10.2022
اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی
پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد پولنگ میں تعطل آیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 31 پشاور میں حسنین شہید اسکول میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے کارکنوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی پھر ان میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس کے سبب کچھ وقت کے لیے پولنگ معطل رہی۔
بعد ازاں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا تھا۔
12:15
16.10.2022
’ضمنی الیکشن سازشی ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہے‘
حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج سب گھروں سے نکلیں۔
ان کا ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ووٹ کی حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کر دیں۔
مریم اورنگزیب کا چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب سازشی چال باز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔
11:53
16.10.2022
11:49
16.10.2022