رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

14:18 16.10.2022

’ووٹر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں‘

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔

شہباز شریف کا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ آئینی اور قانونی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ ووٹر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

14:15 16.10.2022

ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، رکن سندھ اسمبلی زخمی

کراچی میں پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں میں مبینہ تصادم ہوا کس میں رکن اسمبلی زخمی ہوئے۔ پشاور میں پی ٹی آئی اور این این پی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔
14:11 16.10.2022

پی پی پی اور پی ٹی آئی میں تصادم، رکن اسمبلی زخمی

کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں میں مبینہ تصادم کے دوران صوبائی اسمبلی کے رکن زخمی ہو گئے۔

تحریکِ انصاف نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی کے رکن بلال غفار زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے میں بلال غفار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والے رکن اسمبلی بلال غفار نے الزام عائد کیا کہ ان پر پیپلز پارٹی کے کیمپ سے حملہ کیا گیا۔

بلال غفار کا دعویٰ تھا کہ جس وقت ان پر حملہ کیا گیا اس وقت پولیس وہاں موجود تھی لیکن ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق بلال غفار جس وقت زخمی ہوئے ملیر کے علاقے میں بکرا پیڑی کے ایک پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر رہے تھے۔

بلال غفار نے پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے رکن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر حملے میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ ملوث ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما علی زیدی کا پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی پر حملے کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلال غفار پر حملے کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے بھی رکن اسمبلی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا تھا کہ بلال غفار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر ے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تھی۔

13:27 16.10.2022

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG