رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

12:27 21.10.2022

عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے احتجاج کی کال دے دی

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ٹوئٹر ہینڈل سے سابق وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک کا پشتو زبان میں ایک آڈیو پیغام سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ آیا تو ٹھیک ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔

11:26 21.10.2022

اسلام آباد اس وقت قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے: فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اس وقت ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو۔

الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا۔ اس سے قبل اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس تناظر میں فواد چوہدی نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے۔ معاملے کو اس نہج پر لے کر جایا جائے کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

11:21 21.10.2022

الیکشن کمیشن کے باہر سخت سیکیورٹی اقدامات

توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر الیکشن کمیشن کی عمارت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ریڈ زون آنے والے افراد کا داخلہ محدود کر دیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن کی عمارت اور اس طرف جانے والے راستوں پر 1100 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کسی بھی احتجاج یا ہنگامے کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر اسلام آباد انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیل الیکشن کمیشن پہنچا دیے ہیں۔

09:05 21.10.2022

تحریکِ انصاف پشاور نے احتجاج کی تیاریاں کر لیں

توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ ممکنہ طور پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف آنے کے پیشِ نظر پاکستان تحریک انصاف پشاور کی قیادت نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور سے وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق الیکشن کمیشن جمعے کو دوپہر دو بجے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے گا لیکن اس سے قبل تحریکِ انصاف کی مقامی قیادت نے اپنے ردِ عمل کے لیے حکمتِ عملی بنا لی ہے۔

پی ٹی آئی پشاور کے مطابق عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں اسٹیڈیم چوک صدر، بھانہ ماڑی چونگی چوک، کوہاٹی چوک، نشتر آباد چوک، پیر زکوٹی برج، جی ٹی روڈ، رنگ روڈ، کبوتر چوک اور چار سدہ روڈ کے مقام پر احتجاج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی پشاور کی قیادت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو پشاور شہر میں بھرپور احتجاج ہو گا اور ہر سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG