رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

14:29 21.10.2022

14:26 21.10.2022

تحریکِ انصاف کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مائنس عمران کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

14:10 21.10.2022

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے پانچ رُکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو آرٹیکل تریسٹھ ون (پی) کے تحت نااہل قرار دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہذٰا وہ اب رُکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بطور رُکن قومی اسمبلی نشست خالی قرار دے دی ہے۔

فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے آئین اور قانون پر حملہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہوتے کون ہیں یہ فیصلہ کرنے والے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین اس قابل ہی نہیں ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف فیصلہ سنائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس فیصلے کے خلاف اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، یہ پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہے۔

عمران خان کے خلاف یہ ریفرنس حکمراں اتحاد کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور انہیں مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔

ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے اس معاملے میں جھوٹ بولا اور وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ لہذٰا آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت اُنہیں نااہل قرار دیا جائے۔

عمران خان کا اس ریفرنس میں یہ مؤقف رہا ہے کہ اُنہوں نے قواعد و ضوابط کے تحت توشہ خانہ سے یہ تحائف حاصل کیے اور اس ضمن میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔

12:38 21.10.2022

الیکشن کمیشن کے ذریعے مائنس ون فارمولے کو آگے نہ بڑھایا جائے: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے فارن فنڈنگ کیسز میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔

جمعے کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیے۔

اُں کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی جانب سے اراکین کو رشوت کی پیش کش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی، لیکن الیکشن کمیشن اس پر خاموش ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین تمام سیاسی جماعتوں پر یکساں طور پر لاگو ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے مائنس ون فارمولے کو آگے نہ بڑھایا جائے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG