رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

15:35 21.10.2022

بغیر کسی کال کے پاکستانی عوام کے باہر نکلنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں: فواد چوہدری

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں اُن کے بقول الیکشن کمیشن کی جانب سے اُن کے خلاف فیصلہ آنے کے باوجود عمران خان ہشاش بشاش ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بغیر کسی کال کے لوگ باہر نکلے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔

15:17 21.10.2022

الیکشن کمیشن دفتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، ایم این اے گرفتار

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے پر الیکشن کمیشن کے باہر صورتِ حال کشیدہ ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کے گارڈ کی جانب سے فائرنگ پر پولیس نے گارڈ اور بعدازاں ایم این اے کو بھی حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے ایک اہلکار نے بھی فائرنگ کی جس پر اسلام آباد پولیس نے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار پولیس اہلکار نے اس موقع پر کہا کہ چاہے جو بھی ہو جائے وہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

15:09 21.10.2022

تحریکِ انصاف لاہور نے کارکنوں کو شہر کے داخلی راستوں پر پہنچنے کی ہدایت کر دی

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے پر تحریکِ انصاف لاہور نے کارکنوں کو احتجاج کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کارکنوں کو بند روڈ، بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، شنگھائی چوک فیروز پور روڈ اور بھٹہ چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

14:30 21.10.2022

عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا ردِعمل

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG